• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، IMF مشن چیف

نیویارک (نیوز ایجنسی) پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ ہے پاکستان کا موجودہ پروگرام زیادہ سخت نہیں ہے، اگر ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے 2023 کے وسط کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا جبکہ اس سے قبل معاشی اشاریوں میں اتار چڑھاؤ اور معیشت میں بے یقینی دیکھی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پروگرام معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اچھی بنیاد ہے لیکن اس کا گہرا تعلق معاشی تجاویز سے جوڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید