• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے انتونیو گوتیرس کو ”ناپسندیدہ شخصیت“ قرار دے دیا

انتونیو گوٹیرس(فائل فوٹو)۔
انتونیو گوٹیرس(فائل فوٹو)۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ”ناپسندیدہ شخصیت“ قرار دے دیکر ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت عالمی ادارے کے عملے پر پاپندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

اسرائیل کو شکوہ ہے کہ انتونیو گوتیرس ایران کے اسرائیل پر حملوں کی مناسب مذمت نہیں کرسکے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس پر پابندی سیاسی ہے۔ وہ متعدد بار غزہ اور فلسطینی بچوں کے قتلِ عام پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ویانا کنونشن کے تحت ایک ملک دوسرے کے سفارت کار کو ناپسندیدہ شخیصت قرار دے سکتا ہے، عالمی تنظیم خصوصاً اقوام متحدہ کے عملے پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید