• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ نماز کیلئے فریاد کرتا رہا، ویڈیو وائرل

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ اسپتال منتقلی کے دوران نماز کی ادائیگی کیلئے فریاد کرتا رہا، اور وہاں موجود لوگوں سے نماز پڑھنے کی اجازت مانگتا رہا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے کواڈکاپٹر سے گولی چلاکر بچے کو زخمی کردیا تھا، جسے علاج کیلئے نصیرات کیمپ کے مغربی علاقے سے العودہ اسپتال پہنچایا گیا۔ اس دوران بچہ زخمی حالت میں مسلسل ضد کرتا رہا کہ اسے نماز پڑھنے دی جائے کیونکہ مغرب کا وقت نکلتا جارہا تھا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید