• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 30 ججوں کو 19 گریڈ سے 20 گریڈ میں ترقیاں دے دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے 30 سنیئر سول ججز کو گریڈ 20 میں ترقیاں دے دیں۔ترقی پانے والے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام سنیئرسول ججز کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ججز میں خوشی محمد ، وسیم احمد ، عبدالرزاق ، مرزا توصیف احمد ، عبدالحسیب ، عبدالغفار کھوسو، نور محمد ، احمد رضاابڑو ،عطاء حسین میتلو ، محمد اسلم چانڈیو ، محترمہ نیلم ، احسن حیدر شاہ ، علی بخش تھیبو ، محمد طاہر عباسی ، بلاول پیزادوں ، نظام الدین ، محمد عابد ، میر حسن ، محمد علی رکمس کشمالہ ، محمداکمل ، غلام عباس میمن ، محمد بخش چانگ ، ارجن لعل ، محترمہ زائشہ رحمن ، صبغت اللہ ، سید اعجاز شاہ ، اشتیاق احمد میمن ، باغ علی شراور فائق علی پٹھان شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید