• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو کا دوسرا حصہ آج ”جیونیوز“ کے ”جرگہ“ میں نشر کیا جائیگا

کراچی (جنگ نیوز) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ ہندوؤں نے تیزی سے اسلام قبول کرنا شروع کردیا تھا اور یہ بات بھارتی حکومت کے ایجنڈے کے خلاف تھی لہٰذا مجھے بھارت چھوڑنا پڑا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خواب خیال میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھ پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگے گا۔ تمام اسلامی ممالک میں ملائیشین مسلمان سب سے بہتر ہیں۔ تفصیلی گفتگو کا دوسرا حصہ ناظرین اتوار کی شام10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے۔ سینئر صحافی وتجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید