لاہور ( نمائندہ جنگ)پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔تحریکِ انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کر چکے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔