کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا تاثر درست نہیں، ملک کے موجودہ معروضی حالات میں پی ٹی آئی کو اپنے مطالبات منوانے کے لئے وہ جمہوری انداز اختیار کرنا چاہئے جس سے ملک کی معاشی صورت حال خراب نہ ہو، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن سے مسودہ مانگا ہے جس میں کچھ تبدیلی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس کی کاپی ملنے کے بعد ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ اس ترمیم ہماری تجویز پر140/A کو بھی شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی پی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم ان کی دیرینہ اصلاحات کا حصہ ہے جبکہ حکومت اسے ملکی استحکام کے لئے ضروری قرار دے رہی ہے۔