• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی سفیر اور قونصل جنرل، کویت کے قونصل جنرل سمیت اہم افراد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/ چانسلر کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاؤس میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی، کویت کے قونصل جنرل سالم یوسف الحمدان، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرمیتھی، UAE کی میڈیا کونسل میں میڈیا اسٹریٹجی اور پالیسی سیکٹر کے CEO میتھا ماجد السویدی، اسلامک اسکالرکوکب نورانی اوکاڑوی، مفتی نعمان نعیم اور گورنرسندھ کے مشیر برائے آئی ٹی مزمل اطہر شامل تھے۔ کانووکیشن میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے صاحبزادہ شیخ فارق کو گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعزازی ڈگری دینے کا مقصد شاندار کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاری انتہائی اہم ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں دوست ممالک کا کردار لائق تحسین ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام احباب آئندہ بھی اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید