اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین چشتی نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہفتہ کے روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ ملزم علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، عدالت نے سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔