عمرکوٹ (نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے عمرکوٹ میں حرمت رسول ﷺ منعقد ہوئی جس میں راشد محمود سومرو نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام حرمت رسول اللہ کانفرنس میں راشد محمود سومرو کی شرکت، راشد محمود سومرو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لطیف سرکار کی صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے۔ جمعیت علمائے اسلام یہاں امن کا پیغام لے کر آئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام عمرکوٹ کے عوام کی عزت و آبرو کا تحفظ کرے گی۔صوفی بزرگوں نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی، ہم اپنے مذہب اور زمین کے وارث ہوں گے۔گستاخوں کو سزا ملنی چاہیے یہ امن کا خطہ ہے، یہاں پر ہندوؤں کی جان و مال کی حفاظت علمائے کرام کرتے ہیں، ہندو خود کو اکیلا نہ سمجھیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سندھ میں پولیس نے پہلی بار کسی کو فل فرائی کیا ہے؟ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔