کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں ،پی ایس ایکس کےشنگھائی اسٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای)، شینزین اسٹاک ایکسچینج (ایس زیڈ ایس ای) اور چائنا فنانشل فیوچر ایکسچینج (ایس ایچ ایف ای) کے ساتھ معاہدے۔
پی ایس ایکس ترجمان کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید کی قیادت میں حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔