• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے PIA نجکاری کا عمل سبوتاژ کیا‘ فواد حسن فواد

لاہور(ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایک ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو۔فواد حسن فواد نے لاہور میں پلڈاٹ کے سیمنار سے خطاب میں کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کردیا۔نجکاری کے لیے واضح مقصد اور بیانیہ ہونا چاہیے‘موجودہ وزیراعظم بڑی حکومت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں ایسی حکومت چاہیے جو چھوٹی حکومت کرنے پر یقین رکھتی ہو۔
ملک بھر سے سے مزید