• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، دوران ڈکیتی 80 سالہ خاتون کے ساتھ ڈاکو کی مبینہ زیادتی

شیخوپورہ( نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کے تھانہ صدر فاروق آباد کے گاؤں پڈیاں والا میں ڈکیتی کے دوران 80 سالہ خاتون کے مطابق ایک ڈاکو نے گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، دوسرا ڈاکو اسلحہ لے کر کھڑا رہا جبکہ تیسرا گھر سےباہررہا۔ تینوں ڈاکوؤں طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آبادعمران آصف کے مطابق دو روز قبل یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش کے دوران خاتون کی میڈیکل رپورٹ حاصل کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید