• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف، صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رئوف عطاء نے امریکا کی جانب سے4پاکستانی،اداروں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے،پابندیوں کے اس عمل کو محض سنی سنائی باتیں اور بغیر ٹھوس ثبوت کے قراردیاہے ،انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ایسے اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو جائیں گے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط اور مکمل خودمختاری، سلامتی اور تحفظ کیلئے کھڑی رہی ہے ، ہماری سلامتی سے متعلق اس طرح کی امریکی پابندیاں ہمارے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہیں، امریکا جیسی عالمی قوتوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی داخلی اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے اور یقینی بنانے کیلئے کم سے کم اقدامات کرے، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے عدم پھیلا ئوکے خطرات بڑھ جائینگے اور طرح خطے میں امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو جائیں گے جبکہ اس طرح کی پابندیاں معاشی طور پر مضبوط پاکستان کیلئے ہمارے عزم کو کمزور کر دیں گی،ہم پابندیوں کے اس طرح کے غیر منصفانہ نفاذ، خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کیلئے ایک چونکا دینے والا اقدام، اور پاکستان کی آزاد ریاست کو پسماندہ اور غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش تصور کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید