کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بیسک میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ کی ازسرنو تشکیل کے لیے ایک نیا 25 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے حال ہی میں جے ایس ایم یو کی سینیٹ کی چھٹی میٹنگ میں ایک تحقیقی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت اس انسٹی ٹیوٹ کی دوبارہ تشکیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس معاہدے کے موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے وژن کی تعریف کی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور پروفیسر طارق محمود کا شکریہ ادا کیا، جن کی مدد سے یہ منصوبہ اور معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اس معاہدے کا مقصد بی ایم ایس آئی کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ایک اسکول آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز میں تبدیل کرنا ہے، جہاں بنیادی اور کلینکل سائنسز کے ساتھ ساتھ متعلقہ صحت کے شعبوں میں بھی پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ "یہ شراکت داری بی ایم ایس آئی کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرے گی۔