کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کوپی ایچ ڈی ، 2 طلباءکوایم فل کی اسناد تفویض کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق کا61واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبیہ ہاشم بنت محمد ہاشم کو کیمیاءمیں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔حافظ شیخ معاذشہروز ولد شیخ محیی الدین کوحیاتی کیمیا ءاورسیّد لقمان حیدر ولد سیّد شعبان علی کواطلاقی طبیعات(اسلام آباد کیمپس) میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔