• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہیگا‘ بلوچستان فلاحی کونسل

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان فلاحی کونسل پاکستان بلوچستان بھر میں فعال ہو چکی ہے ،صوبے کے تمام اضلاع میں جنرل باڈیز بنائی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں مشاورت کے بعد اضلاع کے دورے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان فلاحی کونسل پاکستان کے چیئر مین ودود جمال بڑیچ نے سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایف سی پی عوام کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے،بلوچستان میں عوام کو درپیش سماجی،معاشی مسائل،گھریلو جھگڑوں اور قبائلی تنازعات کے حل کیلئے خدمات سر انجام دے رہی ہے ،خواتین کیلئے سلائی کڑائی سینٹرزقائم جبکہ جلد طلباء و طالبات کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں جہاں عوام کوصحت کی بہتر سہولیات میسر نہیں وہاں فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے،اجلاس میں مختلف اضلاع کے نو منتخب عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ سلام حقیار ،جنرل سیکرٹری فردوس، ضلع جعفر آباد کے صدر گل حسن بہرانی، جنرل سیکرٹری ذاکر حسین، ضلع پشین کےصدر حکمت اللہ ،قلعہ سیف اللہ کے صد ر عبدالنافع کاکڑ اور ضلع جھل مگسی کے صدر ڈاکٹرثناء اللہ ابڑو منتخب ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید