کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منوڑہ کے ساحل پر دو روز قبل ڈوبنے والے چوتھے شخص کی لاش بھی نکال لی گئی،منوڑہ بیچ ہٹ نمبر S64کے قریب سمندر میں ہفتہ کو چار افراد ڈوب گئے تھے جن میں 3 سگے بہن بھائیوں معاذ ،حفصہ اور حباءکی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔لاپتہ نوجوان 25سالہ مصطفی آفتاب کی لاش بھی پیر کوسرچنگ کے دوران مل گئی،ریسکیو رضاکاروں نے اسپتال منتقل کیا۔