• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن نافذ کرنیوالے ادارے باہمی روابط مزید مستحکم کریں، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈنیشن مزید مستحکم کریں، ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت ہے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، پولیس اور دیگر امن و امان نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ چینی قونصل خانے پہنچ گئے، انہوں نے چینی قونصل جنرل کراچی سے چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ، تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعلی ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سیکرٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید