کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈی جی سی اے اے نادرشفیع ڈار نےکہ یورپ میں پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائے جانیکی قوی امید ہے،۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی، بین الاقوامی ہوابازی تنظیم کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے۔نادر شفیع نے کہا کہ پاکستان میں کمرشل پروازوں کی آمد آئندہ چند دنوں میں بڑھیگی، ایئر سیفٹی اقدامات بھی خطے میں پاکستان کے بہترہیں۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادرشفیع ڈار نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے بہتر ہے۔ سی اے اے نے پی این آر کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی مسافر کی بورڈنگ سے نہیں روکا جائے گا۔