• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس گرفتار کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ( ایس آئی یو) نے ماڑی پور مچھلی چوک کے قریب کارروائی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس گرفتار کرلیا ، ایس آئی یو ترجمان کے مطابق دشمن ملک کی انٹیلیجینس ایجنسی را کا جاسوس محمد سلیم کے قبضہ سے ہینڈگرینڈ،اواران بم بمعہ لانچر،اسلحہ اور مختلف محکماجات کے سروس کارڈ، مختلف ناموں سے حاصل کیے گئےپاسپورٹ اور شناختی کارڈاور دیگر کاغذات برآمد کئے گئے،گرفتارملزم سے برآمدہ پاسپورٹ میں اس کا مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کا ہونا پایا گیاہے،ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں،گرفتارملزم کےخلاف برآمد ہونے والے بم،اسلحہ ناجائز اور پاکستان دشمنی کے شواہدات برآمد ہونےپر تین مقدمات درج کرلئے گئے،مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید