کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ کو بروہی چوک کے قریب سے گرفتار کرلیا ملزمان کی شناخت امجد علی، سلیم خان اور عابد علی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز ، ایک گاڑی، 3 موٹر سائیکلیں اور 8 موٹر سائیکلوں کے چیچیز /اسپئر پارٹس برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان نے بتایا کے وہ دوران واردات شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر کچھ دن بعد انکے اسپئر پارٹس کو کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کر دیتے تھے، رضویہ سوسائٹی پولیس نے ندی کنارہ جہانگیر آباد اولڈ ٹمبر مارکیٹ ناظم آباد پر مبینہ مقابلے میں زخمی شہباز ولد عبدالرشید اور ساتھی محمد عاصم ولد محمد اسماعیل کر گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول 30 بور تھانہ رضویہ کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔