کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے ڈلیوری کے دوران نجی اسپتال کی ناقص سہولتوں اور فرائض میں غفلت کےکیس میں نجی اسپتال پر مجموعی طور ڈیڑھ کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کردیا ، عدالت نے نجی اسپتال کو متاثرہ خاتون کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے ہرجانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایک سال قید کاٹنے کا حکم بھی دیا ، عدالت کا اپنے حکم میں کہناتھا کہ درخواست گزار خاتون سے ڈلیوری چارجز کی مد میں لی گئی تمام رقم بھی واپس کی جائے، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر متاثرہ خاتون کو 5 ملین اور قانونی چارہ جوئی کی مد میں خرچ ہونے والے ڈھائی لاکھ روپے بھی ادا کریں۔