کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 17 سالہ زوہیب ولد حسن جلیل جاں بحق ہوگیا، سرجانی میر خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں واقع گھرکی پہلی منزل سے پراسرارطور پر گر کر 65 سالہ بلقیس بی بی زوجہ حمید مسیح ہلاک ہوگئی ،دریں اثنا سپر ہائی وے زکریا پل کے قریب 55 سالہ حاتم علی کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔