کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کردیا، وائس چئرمین سندھ بار کونسل نے کہا ہے کہ آئینی تریم کا وقت اور رازداری معاملات کو مشکوک بنارہی ہے، مجوزہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام متاثر ہوگا ، آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے معاملے پر بارز سے مشاورت نہیں کی گِئی۔ حکومتی اتحادیوں کو بھی مجوزہ ترمیم کا مسودہ نہیں دیا گیا، ترمیم سے پہلےسنجیدہ بحث اور مشاورت ہونی چاہیئے۔