کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 جمعہ ہوٹل کے قریب تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، تین منزلہ عمارت پر لگنے والی آگ پر چار سے زائد فائر ٹینڈرز اور واٹر برائوزر کی مدد سے قابو پالیا گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔