• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ پاؤنڈز کی منظوری

برطانوی ہائی کمیشنر جین میریٹ (فائل فوٹو)۔
برطانوی ہائی کمیشنر جین میریٹ (فائل فوٹو)۔

برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈز کی منظوری دی ہے۔ 

برطانوی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ برطانیہ سیلاب کے نقصانات کے ازالے کےلیے ہمیشہ سے معاون رہا ہے۔ رواں برس مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں سے 350 افراد جاں بحق اور 650 سے زائد زخمی ہوئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں 78 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔ 

ہائی کمیشن نے کہا برطانوی حکومت کی امداد سیلاب سے شدید متاثرہ 13 اضلاع کے افراد کی معاونت کرے گی۔ 

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ مون سون کا اختتام ہو چکا مگر بحالی کا آغاز اب ہوا ہے۔ سیلاب نے اس سال پھر پاکستان میں تباہی مچائی اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، برطانوی ہائی کمیشن متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری بحالی کے اقدامات کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید