کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی اور جعلی گورنمنٹ نمبر پلیٹس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اینٹی کار لفٹنگ سیل اور ضلعی پولیس مل کر غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی بلخصوص پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری رنگ کی نمبر پلیٹ آویزاں ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔