کراچی (جنگ نیوز ) ڈی ایچ اے سٹی اور گرے ایکوم پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ منصوبے ہیمپسٹڈ ولاز کا منصوبہ شاندار سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے ساتھ شروع کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ھلال امتیاز (ملٹری)، صدر ایگزیکٹو بورڈ، ڈی ایچ اے سٹی،کنسٹرکشن اور مارکیٹنگ کمیونٹی کے سرکردہ اراکین نے تقریب میں شرکت کی اور ڈی ایچ اے سٹی کی صلاحیت میں اپنے اعتماد اور دلچسپی کا اظہار کیا،ڈی ایچ اے سٹیکراچی کی ترقی میں ایک نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔