کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قیوم آباد بی ایریا میں مسلح ڈاکو گھر سے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے نقد اور سات لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا،ڈاکو نے کورئیر کمپنی کا رائڈر بن کر گھر میں موجود دوخواتین اوربچوں کواسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر واردات کی ۔ملزم نےگھر میں پارسل دینے کے بہانے دستک دی ،گھرمیں موجودخاتون نےگیٹ کھولاتومسلح ڈاکوگھرمیں داخل ہو گیا ۔