• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی خونریزی روکنے کیلئے پہنچے ایس ایچ او گولیوں کا نشانہ بن گئے

شکارپور (نامہ نگار) تحصیل لکھی غلام شاہ کے علاقے چک کے قریب تھانہ بچل بھیو کی حدود میں مبینہ قبائلی تنازعہ میں خونریزی کی اطلاعات پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی. جہاں شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بچل بھیو سہراب اوڈھو سر میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے. جنہیں انتہائی تشویشناک حالت کے باعث فوری طور پر سکھر اسپتال منتقل کیا گیا. جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے. ایس ایچ او کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں. جبکہ ایس ایس پی شکارپور کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک میں کچے کے علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔