اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)سرکاری شعبے میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی) نے پیٹرولیم کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی پر ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ یہ ایوارڈ صدر آصف علی زرداری نے ایف پی سی سی آئی کی 12ویں ایوارڈ تقریب میں پی پی ایل کے جنرل مینیجر شیئرڈ سروسز سید محمود الحسن کو دیا۔ جو ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اعلیٰ کاروباری شخصیات ، برآمدکنندگان اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔ ایف پی پی سی آئی کی یہ سالانہ تقریب مختلف کاروباری اور تجارتی شعبوں سے غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں منعقدہوئی ۔ اس موقع پر صلاحیتوں کے فروغ ، توانائی، مالیات ، برآمدات ، سرمایہ کاری ، سیاحت اور تعمیرات کے شعبوں میں حسن کاکردگی پر ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔