اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سپریم کورٹ کے باہرڈی چوک میں احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 20ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ مزید سماعت 19اکتوبر کو ہو گی۔