• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کوششوں سے ملک میں بیرون سرمایہ کاری آنا شروع، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں بیرون سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے، جس سے ملک دشمن عناصر پریشان ہوگئے ہیں، انہوں نے ایک بار پھر احتجاج اور دھرنے کی سیاست کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ملک کی معاشی صورت حال میں پیدا ہونے والی بہتری کو روکنا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں جس طرح ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا گیا اس کی ملک کی 77سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس حکومت نے ملک کو سیاسی، اخلاقی طور پر بھی برباد کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے، معاشی حالات کی بہتری اور ملکی استحکام کے لئے عوام کو بھی ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنا ہوگا، حکومت ملک میں فوری طور پر معاشی ایمر جنسی نافذکرے جس کے تحت ملک میں احتجاج اور دھرنوں پر پابندی عائد کی جائے اور کسی قسم کے احتجاج کے لئے ایک خاص جگہ مخصوص کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید