• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں آرٹ سمیت دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے، سینیٹر سرمد علی

کراچی(ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر) ممتازسینئر مصورہ صبیحہ نصر الدین کے جدید فن پاروں کی نمائش سٹی آرٹ گیلری میں ہوئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر سرمد علی تھے جب کہ آرٹ اور فن کے ممتاز فنکاروں اور شخصیات نے شرکت کی جن میں جناب و بیگم مظفر ،مصور خسرو سبزواری،آصف ، مصورہ عالیہ فیضی،جاوید اقبال ، احمد ضیا،فہیم اور دیگر شامل تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سرمد علی نے کہا ہمارے یہاں آرٹ سمیت دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے ۔ مصورہ صبیحہ اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت کی حامل ہیں وہ بیرون ملک بھی مختلف اداروں میں وزیٹنگ لیکچرار کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔سنیٹر سرمد علی نے مزید کہا کہ کوئی بھی تخلیقی عمل امید اور یقین کی طرف پیش قدمی کی علامت ہے ۔ صبیحہ نصرالدین نے اب تک کامیابی کا سفر کیاہے۔اس موقع پر مصورہ صبیحہ نصرالدین نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل روشنی کی طرف بڑھنے کی علامت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید