• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے پر جانے والی دو خواتین اور ایک مرد پروازوں سے آف لوڈ

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کراچی امیگریشن نے دو مختلف کاروائیوں میں عمرے پر جانے والی دو مشکوک بھکاری خواتین، سعیدن بی بی اور نسیم بی بی، جن کے پاس جدہ میں نہ رہائش کا انتظام تھا اور نہ ہی ان کے پاس وہاں کے خرچے کے اخراجات کی رقم تھی ان کو پروازسے آف لوڈ کر دیا۔ ایک دوسری کارروائی میں عمرے پر جانے والے ایک شخص علی حسن کو شک کی بنیاد پر روک کا جب تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کا ویزہ چسپاں ہے جو جعلی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس کا اٹلی کا ویزا لاہور کے ایک ایجنٹ نے 36 لاکھ روپے میں لگا کر دیا تھا۔ تینوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید