• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سمیت سب لوگ اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، لبنانی شہری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میرنے جیوکے تیسرے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘کا آغاز کیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لبنانی باشندوں نے کہا کہ یہاں مجھ سمیت سب لوگ اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، ایک بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے سمیت کئی رشتے دار شہید ہوچکے ہیں اور میرا گھر تباہ ہوگیا ہے لیکن میں اسرائیل سے لڑوں گا۔ وہاں موجود ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ اسرائیل بلاامتیاز سب کو نشانہ بنا رہا ہے اور میں پوچھتا ہوں کہ عالم اسلام کہاں ہے۔حامد میر گزشتہ روز تباہ ہونے والی بلڈنگ کے ساتھ کھڑے تھے جس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اس بلڈنگ کو تباہ کر دیا ہے اور اس جگہ سے بالکل قریب ایک اور جگہ ہے جہاں تھوڑی دیر پہلے بمباری ہوئی ہے وہاں جانا کافی مشکل ہے چونکہ وہ جنوبی بیروت کا علاقہ ہے لیکن ہم وہاں جانے کی کوشش کریں گے۔ایک مقام سے حامد میر کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے گھبراتے ہیں اس لیے یہاں زیادہ دیر کھڑے ہو کر کوریج نہیں کرسکتے۔
اہم خبریں سے مزید