اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود حکم امتناع دینے پرسینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے فوری طور پر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔