• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی کی گردن میں گولی مار دی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو 

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام بھی جاری ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 176 صحافی جاں بحق ہو چُکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے جبالیہ میں صحافیوں پر میزائل حملے میں 1 صحافی جاں بحق  اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر حملے کے بعد امدادی ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک عرب ٹی وی کے فلسطینی فوٹو گرافر کی گردن میں گولی ماری ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں بین الاقوامی صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی ہے اور وہاں کی صورتِ حال کی میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کے اجازت نامے اسرائیل نے روک رکھے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ایک سال کی تباہی کے بعد بھی کسی بین الاقوامی صحافی کو غزہ جانے کے لیے اسرائیل نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید