ملک میں سونا مسلسل تیسرے روز بھی سستا ہو گیا، آج ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز کم ہو کر 2613 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کا بھاؤ 4300 روپے کم ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالرز فی اونس کم ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔