کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے45 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، بن قاسم کے علاقے میں واقع کمپنی کے اندرکام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے45 سالہ مزدور عبدالرحمنٰ ولد اللہ رکھیو جاں بحق ہوگیا،سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ ندی میں 11 سالہ عزیر ولد رضا محمد ڈوب کر لاپتا ہوگیا ، اطلاع پر فلاحی ادارے کے رضاکار موقع پرپہنچے،آخری اطلاعات تک بچے کو ندی میں تلاش کا عمل جاری تھا،سپر ہائی وے پر قائم نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں جمعرات کو کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر 26سالہ ندیم خان ولد ثاقب جاں بحق ہوگیا،شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے عقب میں واقع گلی نمبر 2 میں قائم چار منزلہ رہائشی عمارت سے گر کر 48 سالہ وسیم احمد ولد انیس احمد جاں بحق ہوگیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی اپنی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر نصب سولر پینل کو درست کرنے چڑھا مگر تیز ہواؤں کے سبب وہ توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور بالائی منزل سے نیچے جاگرا اور موقع موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،علاوہ ازیں جیل چورنگی پل کے نیچے سے 50 سالہ ظاہر خان نامی شخص کی لاش ملی،جسے جناح اسپتال پہنچائی گئی ۔ابتدائی طور پر متوفی کی وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے ۔