کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی،حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی مظاہر امیر اور اعجاز الحق کے ہمراہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید رضوی سے ملاقات کی،سید امین الحق نے شہر کراچی بلخصوص اورنگی ٹاؤن میں گیس کی عدم دستیابی اور فراہمی میں تعطل پر سوئی سدرن گیس کمپنی سے وضاحت طلب کی، امین الحق نے کہاکہ ہزاروں روپے بلوں کی مد میں ادا کرنے کے باوجود شہریوں کو مسلسل گیس فراہم کرنے میں ادارہ مُکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے۔