کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل کے علاقے میں مکینک شاپ پر فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ جعفر جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی دکان پر آنے والے شخص نے اپنے پاس موجود پستول سے مقتول کو سر میں ایک گولی ماری اور فرار ہو گیا ،ہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے،مقتول علی ٹاؤن کا رہائشی، آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا، نارتھ ناظم آباد بلاک بی ہندو گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 23 سالہ نوجوان عمیر ، ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان بخآری کمرشل لین گیارہ میں فائرنگ کے واقعہ میں 24 سالہ سمیر ولد نسیم احمد زخمی ہو گیا ۔