کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سامراجی قوتوں کا اسرائیل کے ذریعے حالیہ دہشت گردی و جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پرفلسطین و لبنان پر حملوں کیخلاف اہل غزہ و بیروت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہےکہ بے گناہ فلسطینیوں و لبنانیوں کا خون اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم فلسطینی ولبنانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔