کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر وفاقی جامعہ اردو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ سلیکشن بورڈ کو ختم کرنے اور تنخواہ کے اجراء نہ کرنے پر شیخ الجامعہ ضابطہ خان شنواری اور رجسٹرار کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عدالت کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رئیس کلیہ فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر مہہ جبین اور شعبہ ریاضی کی چیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہین عباس نے شیخ الجامعہ کی جانب سے غیر قانونی طور پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کا سلیکشن بورڈ ختم کرنے پر عدالت سے اسٹے لیا ہوا ہے ۔ لیکن عدالت کے احکامات کے وجود ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو رئیس کلیہ فارمیسی بنا کر آئینی فورمز میں بیٹھانے اور پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ہوئے ہیں۔