کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت میں 45 پیسے تک کی کمی،پاونڈ کی قیمت بھی 77پیسے تک گھٹ گئی، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 277.65 روپے سے کم ہو کر 277.50روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 277.80 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 278.10 روپے سے بڑھ کر 278.15 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 279.59 روپے پر برقرار رہی، یورو کی قیمت خرید 45 پیسے کی کمی سے 302.28 روپے سے کم ہو کر 301.83روپے اور قیمت فروخت 43 پیسے کی کمی سے 305.10 روپے سے کم ہو کر 304.67 روپے ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 72پیسے کی کمی سے 361.45 روپے سے کم ہو کر 360.73روپے اور قیمت فروخت 77 پیسے کی کمی سے 364.93 روپے سے کم ہو کر 364.16 روپے پر آگئی۔