دکی /کوئٹہ (نیوز ایجنسی) بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق کان کنوں کی تعداد 20ہوگئی جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والے مزدور پشتون تھے، حملے میں کالعدم بی ایل اے کے ملوث ہونے کا خدشہ، واقعہ کے خلا ف دکی شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، سیاسی جما عتوں کی جا نب سے احتجاج بھی جا ری ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس میں ملوث دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا یا جا ئے گا۔ کوئٹہ سے تقریبا 220کلومیٹر دور ضلع دکی میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مسلح حملہ آوروں نے کو ئلہ کان میں کا م کرنے والے مزدوروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔