• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج صرف دیکھیں گے، کوئی مسودہ پیش نہیں کرینگے: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہماری طرف سے کمیٹی میں کوئی مسودہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وفد نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر افراد شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں گے کہ اجلاس میں حکومت آج کن معاملات پر بات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید