• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا صدیق پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سنجے دت سب سے پہلے اسپتال پہنچے

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

بابا صدیقی کو گولی لگنے کی اطلاع ملتے ہی سنجے دت سب سے پہلے اسپتال پہنچے تھے، مگر ان کے موت کی تصدیق ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار اداسی کے عالم میں اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے اسپتال سے باہر نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت اسپتال سے باہر آتے ہوئے سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں اور اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، مگر سنجے دت کسی سے بات کیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر میں گولی مار دی گئی، انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بابا صدیقی پر تقریباً رات 9:30 بجے 2 سے 3 گولیاں چلائی گئیں اور فائرنگ کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا صدیقی بالی ووڈ اسٹارز سمیت اہم شخصیات کے کیلئے افطار پارٹیز کے حوالے سے بھی مقبول تھے۔ افطار پارٹی میں کنگ شاہ رُخ خان، سلمان خان اور دیگر فنکار باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید