• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض اور عثمان واہلہ کے ایک دوسرے پر وار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر وار اور کھل کر آمنے سامنے آگئے۔دونوں نے حساس معاملات کو میڈیا پر لاکر ایک دوسرے کو گندا کرنے کی کوشش کی۔وہاب ریاض نے عثمان واہلہ کو اسامہ میر کے این او سی کے معاملے پر سب کچھ سامنے لانے کی دھمکی دے دی سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اسامہ میر نے این او سی کے لیے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیالیکن پی سی بی کے افسر نے ان کی بات کو اہمیت نہ دی۔عثمان واہلہ نے سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور میں یکطرفہ الزامات کی تردید کرتا ہوں، ان کا دعوی تھا کہ اسکرین شاٹس اور ای میلز جھوٹ نہیں بولتے تمام کہانی بتاؤں گا، وہاب ریاض نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، صرف اسی سوال کا جواب دیا جو پوچھا گیا تھا، اگر کوئی اس کی تردید کرتا ہے تو میں تمام ثبوت انہیں فراہم کر دوں گا۔
اسپورٹس سے مزید